بھارت میں بندر نے 12 دن کے بچے کو قتل کردیا

بندر

بھارت میں بندر نے خاتون کی گود سے بچے کو چھین کر قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر آگرا میں بندر خاتون سے 12 دن کا بچہ چھین کر لے گئے اور اسے قتل کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس افسر کے مطابق بندروں کا ایک گروہ متاثرہ خاتون کے گھر میں داخل ہوا، ان میں سے ایک بندر نے خاتون کی گود سے بچہ چھینا اور بھاگ گیا۔

ماں کے شور مچانے پر لاٹھی بردار نوجوانوں نے بندر کا پیچھا کیا اور اس پر پتھر برسائے تاہم وہ نومولود کے سر پر کاٹنے کے بعد اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

آگرہ کے نواحی علاقے رنکاتا کے لوگوں نے لہو لہان بچے کو اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹر نے اس کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں