زینب کی یاد میں شمعیں جلاوں گی، اداکارہ سجل نے سالگرہ منسوخ کردی

لاہور (آج کل):  اداکارہ سجل علی نے آج اپنی سالگرہ کی قریب منسوخ کر دی۔ اس حوالے سے اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ قصور میں معصوم زینب کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے نے مجھے اندر سے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور ابھی تک میں دکھ اور غم کی کیفیت سے نکل نہیں پائی ۔ میں ہر سال اپنی سالگرہ مناتی ہوں مگر اس بار میں اپنی سالگرہ نہیں مناؤں گی البتہ سالگرہ کی شام کو معصوم زینب کی یاد میں شمعیں روشن کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ زینب کے قاتل کو جلد کیفر کردار تک پہنچائے۔(ذرائع این این آئی)

loading...
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں