متحدہ اپوزیشن کا پاور شو سوشل میڈیا پر بھی چھایا رہا ،مال روڈ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا!

loading...

 لاہور میں متحدہ اپوزیشن کا پاور شو سوشل میڈیا پر بھی چھا گیا اور مال روڈ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ متحدہ اپوزیشن کے پاور شو پر شہری سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے ۔ایک شہری نے لکھا تمام کنٹینر سیاستدان اکٹھے ہوگئے، امید ہے کہ ماڈل ٹاؤن شہداء کو اب انصاف مل جائے گا۔ کوئی سوشل میڈیا پر مال روڈ پر ٹریفک کی صورتحال سے پریشان نظر آرہا ہے، ایک خاتون صارف نے لکھا کہ امید کرتی ہوں دھرنا طویل نہ ہو فوری رزلٹ سامنے آجائے اور کسی نے متحدہ اپوزیشن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ناروے :ورلڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ ، ہالینڈ کامیاب

اپنا تبصرہ بھیجیں