بالی ووڈفلم سیکریٹ سپرسٹار، چین میں بھی ریکارڈ توڑنے کیلئے تیار

بالی ووڈ اداکارعامر خان آج کل چین میں اپنی نئی فلم کی پروموشن کیلئے موجود ہیں
عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر سٹار تین ماہ کی تاخیر کے بعد پرسوں چین میں ریلیز کی جائیگی
بیجنگ: عامر خان آج کل چین میں اپنی نئی فلم کی پروموشن کیلئے موجود ہیں۔ دنگل کے بعد اب سیکریٹ سپر سٹار بھی چینی سر زمین پر کامیابی کے ریکارڈ توڑنے کیلئے تیار ہے ۔ چینی اخبار کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر سٹار تین مہینے کی تاخیر کے بعد(کل)19 جنوری کو چین میں ریلیز کی جائیگی۔ چائنہ فلم گروپ اور ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ دنگل کی طرح یہ فلم بھی باکس آفس پر اچھا بزنس کرے ۔ فلم کے ڈائریکٹر ادویت چندان اور زائرہ وسیم آج کل فلم کی پروموشن کے لیے چین میں موجود ہیں۔عامر خان کی اس فلم نے بالی ووڈ باکس آفس پر 83 کروڑ کا بزنس کیا تھا اب دیکھنا یہ ہے کہ سیکریٹ سپر سٹار چین میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکے گی یا نہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں