پاکستانی ٹیم ولنگٹن پہنچ گئی ،آخری ون ڈے میچ 19 جنوری کو نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں کھیلا جائے گئ، شعب ملک زخمی۔

پاکستانی ٹیم ولنگٹن پہنچ گئی ،

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری 5 ونڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ 19 جنوری کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ  کو سیریز میں 4-0 کی برتی حاصل ۔۔ تاہم چوتھے میچ کے دوران شعیب ملک گیند لگنے سے زخمی

loading...

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز  میں نیوزی لینڈ کو 4-0 کی برتری حاصل ہے ۔ جبکہ سیریز  کا پانچواں اور آخری  میچ 19 جنوری کو ولنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم  نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میچ کے لیے ہملٹن سے ولنگٹن پہنچ گئی۔  یاد رہے کہ   نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر مسلسل چوتھے کامیابی اپنے نام کی۔  اور مسلسل فتوحات کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے گرین شرٹس کو سیریز میں وائٹ واش کرنے کو ہدف بنا لیا ہے ٗدونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ چوتھے میچ میں بیٹنگ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونے والے شعیب ملک بھی ڈاکٹرزکی کلیئرنس کے بعد ٹیم کے ساتھ ولنگٹن پہنچے۔ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیزی سے ریکوری کی وجہ سے فی الوقت شعیب ملک کو اسکین کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 کی سیریز کھیلی جائے گئ ۔ جس کا پہلا میچ 22 جنوری کو کھیلا جائے گا۔(

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں