جنت کا پھل

جنت کا پھل

عبدالرزاق:

انجیر کو جنت کا پھل کہا جاتا ہے ۔ یہ کمزور اور دبلے پتلے لوگوں کے لئے نعمت ہے ۔ انجیر جسم کو فربہ اور سڈول بناتا ہے ۔ چہرے کو سرخ سفید رنگت عطا کرتاہے ۔ انجیر کا شمار مشہور پھلوں میں ہوتاہے ۔ قران مجید میں اللہ تعالیٰ نے انجیر کی قسم یاد فرمائی ہے کہ قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی اور طور سیناکی یہ عام پھلوں میں سب سے نازک پھل ہے انجیر کے بارے میں نبی اکرم ﷺ فرمایا ہے کہ انجیر کھانے سے آدمی مرض قولنج سے محفوط رہتاہے۔ انجیر میں اندر پروٹین ،معدنی اجزای ، شکر کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں ۔یوں تو انجیر پنسار سٹوروں پر ہر وقت دستیاب ہوتی ہے ،لیکن سردیوں میں شہر کے اند ر تقریباً ہر جگہ پر ریڈیوں پر سجی ہوئی نظر آتی ہے


انجیر ایک ایسا پھل ہے جو خشک ہوتاہے اور یہ خراب بھی نہیں ہوتا ۔اور لوگ سردیوں میں بڑے شوق سے کھاتے ہیں اس کا ذائقہ بھی بہت لذیز ہے ۔اور کھانے لیے بار بار دل چاہتاہے ،اس کے علاوہ انجیر کے بہت زیادہ فائد ے ہیں ان میں سے چندایک درجہ ذیل ہیں۔
انجیر میں شفاء ہے یہ سب جاتے ہیں ۔ آئے ہم آ پ کو اس کے کچھ اہم فائدوں کے بارے میں بتاتے ہیں ۔انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتاہے ۔اس کے استعمال سے کمزور اور دبلے پتلے لوگ طاقت ور اور صحت مند ہوجاتے ہیں ۔انجیر ایک خشک میوہ ہے یہ انسان کی قبض کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔اس کے علاوہ مجموعی طور پر نظام انہضام بہتر بناتی ہے۔موٹاپے والے لوگوں کے لیے انجیر بہت ضروری ہے ۔ اس کے استعما ل سے وزن میں واضح کمی نظر آئے گی انجیر میں صر ف 47کیلوریز ہوتی ہیں۔بلڈپریشر اور خون کے دباؤ کے شکار افراد میں سوڈیم اور پوٹاشیم کی سطح متناسب نہیں رہتی اور انجیر کا استعمال اس متناسب کو بحا ل کرتاہے۔اور بلڈپر یشر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے بلڈپریشر کے مریض انجیر کا استعمال ضرور کریں ۔انجیر کھانے سے منہ کی بد بو ختم ہوجاتی ہے۔انجیر کھانسی دمہ اور بلغم کے لیے بھی بہت مفیدہے ۔انجیر خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتاہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف کرتا ہے۔انجیر کے استعمال سے کمر درد سے نجات مل جائی ہے ، اور بواسیر کی شکایت ہوتو انجیر کے استعمال پرانی سے پرانی بواسیر کا خاتمہ ہو جاتاہے،انجیر کا استعمال کینسر سے محفوط رکھنے میں مدد کرتاہے ، اس کے علاوہ دل کے امراض میں بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتاہے۔

اس کے استعمال سے دل کا دوراپڑنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں ۔انجیر کا استعمال انسان کی ہڈیوں کو مضبوط کرتاہے ۔انجیر کا استعمال انسان کے اندر خون کی کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔انجیر شوگرکے مریضوں کے لیے بے حد مفید ہے انجیر کے استعمال سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔انجیر نظام تولید کو بہتر بنانے میں مد د کرتی ہے میڈیکل سائنس نے بھی یہ ثابت کر دیا ہے کہ انجیر تولیدی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہے۔اس لیے انجیر کا استعمال کرنے والے لوگ ہمیشہ صحت مند نظر آتے میں ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں