تحریک انصاف کے تبدیلی کے ایجنڈے اور مجموعی اصلاحاتی اقدامات کا مرکز و محور عام آدمی ہے ،پرویز خٹک

تحریک انصاف کے تبدیلی کے ایجنڈے
loading...

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تبدیلی کے ایجنڈے اور مجموعی اصلاحاتی اقدامات کا مرکز و محور عام آدمی ہے جس کو سیاستدانوں نے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا گذشتہ کئی دہائیوں سے کرپٹ نظام نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی تھی ہم نے ساڑے چار سالوں میں تعلیم ، صحت ، پولیس، پٹوار اور خدمات کے تمام شعبوں میں جتنے اقدامات بھی اٹھائے ان کا مقصد عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ہے ہم نے اس مقصد کیلئے سو سے زائد قوانین بنائے ، دیرپا اقدامات اٹھائے۔.

تاہم عدالتوں میں غریب کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے سول پروسیجر کوڈ کے رولز میں ترامیم صوبائی حکومت کا غریب کی آسانی کیلئے تاریخی اقدام ہے یہ ایک ایسا دیرینہ مسئلہ تھا جو سیاستدانوں اور حکمرانوں کی نظر سے ہمیشہ اوجھل رہا وکیلوں کی بھاری فیسوں اور دہائیوں پر مشتمل طویل مقدمہ بازی نے غریب کی زندگی عذاب بنا رکھی تھی ہم نے متعلقہ حکام کے ساتھ طویل مشاورت کے ساتھ ترامیم تجویز کی ہیں۔

جن کی صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں منظوری دے دی گئی ہے اب خیبر پختونخوا میں دیوانی مقدمات کا فیصلہ ایک سال میں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں رکن صوبائی اسمبلی اور مشیر برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کی قیادت میں بنوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر برائے قانون امتیاز شاہد قریشی اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عمران خان کے انسان دوست ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ساڑھے چار سالوں میں عام آدمی کی آسانی کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت کے آخری سال میں بھی صوبے کی روایت کے برعکس پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں

پرویز خٹک نے کہاکہ یہ کام بہت پہلے ہونا چاہیئے تھا مگر عوام کی تکلیف کا حکمرانوں نے سوچا ہی نہیں۔۔وفد نے اس موقع پر وزیراعلیٰ کے بنوں کے مجوزہ دورہ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں