چیف جسٹس نے نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر عدالتی پابندی کا از خود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان

کیس کی سماعت آج دن ایک بجے کے لئے مقرر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر ہائی کورٹ کی پابندی کا نوٹس لے لیا ہے۔  چیف جسٹس نے تقاریر پر پابندی  کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا اور  پیمرا کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ جب کہ کیس کی سماعت آج دن ایک بجے کے لئے مقرر کی گئی ہے۔

loading...

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر 16 لیگی رہنماؤں کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کی تھی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں