امریکہ میں تیکھی ترین مرچیں کھانے کا مقابلہ، نوجوان شدید بیمار

کیرولائنا ریپر مرچ
loading...

دنیا کی تیز ترین مرچ کیرولائناریپرمرچ پورے کھانے کے بعد شوقین کی حالت بگڑگئی،علاج جاری

امریکہ میں مرچوں کا شوقین اسپتال پہنچ گیا،میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک میں کوپرز ٹاون کے بیسٹ میڈیکل سینٹر کی ایمرجنسی میں 34 سال کا ایک شخص سر میں شدید درد کی وجہ سے آیا۔ بظاہر صحت مند شخص سے جب وہاں موجود ڈاکٹر کلوتھوگن گوناسکرن نے بات کی تو انکشاف ہوا کہ موصوف مرچیں کھانے کے ایک مقابلے میں شریک تھے اور مقابلہ جیتنے کے چکر میں پوری کیرولائنا ریپر مرچ کھا گئے۔

جس کے بعدسر چکرا گیا اور درد کے شدید جھٹکوں نے اسپتال کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا۔واضح رہے کہ کیرولائنا ریپر مرچ کا دنیا کی تیز ترین مرچوں میں شمار ہوتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں