ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اکیڈمی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے، صباء شمیم جدون

صباء شمیم

کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں اور حکومت جلد ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو اعزازت سے نوازے

اسلام آباد: پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (خواتین ونگ) کی چیئرپرسن صباء شمیم جدون نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے اکیڈمی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں اسوا فٹ بال اکیڈمی کے زیراہتمام انڈر 14 فٹ بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صباء شمیم کا کہنا ہے کہ ایسے کھیلوں کے مقابلوں سے ہماری نوجوان نسل کو کئی مختلف معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی اکیڈمیز کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

حکومت پر زور دیتے ہوئے صباء شمیم نےکہا کہ ملک میں ضلعی سطح پر اکیڈمیز کا قیام عمل میں لایا جائے اور ان اکیڈمیز میں سات سال کی عمر تک کے بچوں کو کھیلوں میں تربیت دی جائے، صباء شمیم جدون نے کہا کہ کسی بھی ملک کھیلوں کی ترقی میں تعلیمی اداروں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے لیکن ہماری بدقستمی کہ ہمارے ہاں ایسا نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ ملک میں کھیلوں کا معیار دن بدن گرتا جا رہا ہے۔

صباء شمیم کا کہنا ہےکہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے ریسلنگ اور ویٹ لیفٹنگ کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی ہمارا اثاثہ ہیں اور حکومت جلد ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو اعزازت سے نوازے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں