اداکارہ کترینہ کیف کا تیسرا مجسمہ معروف مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گیا

میوزیم
loading...

نیویارک میں اداکارہ کترینہ کیف کا مومی مجسمہ بولی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے مجسمے کے ساتھ رکھا گیا ہے

نیویارک :بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا تیسرا مجسمہ معروف مادام تساؤ میوزیم کا حصہ بن گیا۔اس سے قبل اداکارہ کترینہ کیف کا مومی مجسمہ لندن اور دہلی کے میوزیم میں سجایا گیا، جبکہ اس بار یہ کترینہ کا مجسمہ نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

نئے مجسمے میں اداکارہ کترینہ کیف کو ڈانسنگ پوز دیتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ لہنگا چولی کے لباس کے اس اس مجسمے کو سجایا گیا۔نیویارک میں کترینہ کیف کا مومی مجسمہ بولی وڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے مجسمے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

البتہ جو بات توجہ کا مرکز بنی وہ یہ کہ یہ مومی مجسمہ کترینہ کیف سے اتنی مشابہت نہیں رکھتا جتنی اس سے قبل لندن میں رکھا گیا مجسمہ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ مادام تساؤ میوزیم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان ، سلمان خان، ریتک روشن، ایشوریہ رائے، کرینہ کپور اور مادھوری ڈکشٹ کے مجسمے بھی موجود ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں