پاکستان، ایران اور ترکی خطے میں تجارت کے فروغ کیلیے ٹرانسپورٹیشن اورٹرانزٹ راہداری کے قیام پر متفق ہیں

ٹرانسپورٹیشن اور ٹرانزٹ
loading...

تہران اور پا کستان کے مختلف شہروں میں براہ راست پروازوں کا بھی جلد آغاز ہو جائیگا‘صدر پاک ایران فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ

پاک ایران فیڈڑیشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران اور ترکی مل کر خطے میں ٹرانسپورٹیشن اور ٹرانزٹ راہداری قائم کر یں گے جبکہ پا کستان اور ایران کے درمیان برائے راست پروازں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا ہے جس کے تحت ایران کے شہروں ایرانشہر، چابہار، زابل اور زاہدان سے پاکستان کے شہروں تک براہ راست پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ سالانہ دو لاکھ سے زائد پاکستانی زائر ایران کا سفر کرتے ہیں اور ایران کے زمینی اور فضائی راستے سے عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کے لئے جاتے ہیں۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کے تحت منصوبوں کی تشکیل میں مقامی صنعتوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ وہ بھی یکساں فائدے اٹھاسکے۔  aاسمگلنگ مقامی صنعتوں کو بھاری نقصان پہنچارہی ہے اسے سختی سے روکا جاناچاہیے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں