لا سا بخار کی وبا ء سے 18 ریاستیں متاثر

نائیجیریا

نائیجیریا میں لاسا بخار کی وباء پھوٹنے سے 101 افراد ہلاک ،وائرس سے نائیجیریا کی 18 ریاستیں متاثر، 400افراد اس کا نشانہ بنے ہیں،ڈاکٹرزودآؤٹ بارڈرز

ابوجہ :نائیجیریا میں لاسا بخار کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں عالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ودآوٹ ڈ بارڈز نے منگل کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔فروری میں نائیجریا میں اسی بخار نے 314 افراد کو متاثر کیا تھا، جن میں سے 72 ہلاک ہو گئے تھے۔

لاسا وائرس خوراک اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر چوہوں کے فضلے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ شخص کے خون، جلد یا پیشاب کے ذریعے بھی دیگر افراد کو منتقل ہو سکتا ہے۔

خیال رہے اپنے گھروں کو گندگی سےمحفوظ رکھیں تاکہ آپ کا ماحول  بیماریوں کا شکار نہ ہو سکے   ۔ نائیجیریا ایک ایسی بیماری ہے جس سے فرد موت کا شکار بن سکتا ہے ۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں