جتنی مرضی زبان بندی کرلیں جیت ہماری ہوگی، عوام کی نہ سنی گئی تو بڑے پیمانے پر انتشار دیکھ رہا ہوں، نوازشریف

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف

دنیا بدل گئی ہمیں بھی بدلنا ہوگا ٗ پرانی غلطیاں نہیں دہرانا چاہئیں ٗ ہمیں چھوڑ کر جانے والے ہمارے تھے ہی نہیں ٗ ایٹمی دھماکے کئے اس پر بھی میرے خلاف ریفرنس بنا دیں ٗ سابق وزیر اعظم کی میڈیا سے بات چیت

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ میری زبان بندی کی گئی لیکن یاد رکھیں جتنی مرضی زبان بندی کرلیں جیت ہماری ہوگی ٗعوام کی نہ سنی گئی تو بڑے پیمانے پر انتشار دیکھ رہا ہوں ٗ دنیا بدل گئی ہمیں بھی بدلنا ہوگا ٗ پرانی غلطیاں نہیں دہرانا چاہئیں ٗ ہمیں چھوڑ کر جانے والے ہمارے تھے ہی نہیں ٗ ایٹمی دھماکے کئے اس پر بھی میرے خلاف ریفرنس بنا دیں ۔
منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ عوام کی بات نہ سنی گئی تو بڑے پیمانے پر انتشار دیکھ رہا ہوں، دنیا بدل گئی ہے ہمیں بھی بدلنا ہوگا، پرانی غلطیاں نہیں دہرانا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر مہذب پابندیاں نہیں لگائی جاسکتیں، لوگوں کی زبان بندی کی گئی، میری بھی زبان بندی کی گئی، ہم کسی کی زبان بندی نہیں کرسکتے۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یاد رکھیں جتنی مرضی زبان بندی کرلیں جیت ہماری ہوگی۔ نوازشریف نے کہا کہ زباں بندی، ٹی وی بندی اور اخبار بندی بند ہونی چاہیے، ایسے فیصلے اب صرف پاکستان میں آتے ہیں، میں آئین، قانون اور ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتا رہا، میں 22 کروڑ عوام کے حق کی بات کرتا رہا، آپ کس طرح عوام کے حق کو مجروح کر سکتے ہیں؟
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک سب کا ہے اور سب کے یکساں حقوق ہیں، احتجاج سب کا حق ہے کسی کی زبان بند نہیں کر سکتے، یہ ملک پہلے ہی انتشار کا شکار ہے، صورتحال کا کوئی حل نکالنا چاہیے، احتجاج کرنا بنیادی حق ہے، مہذب معاشرے میں اسے روکنا بالکل جائز نہیں۔
Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں