سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنیوالے 15وکلا گرفتار

سندھ اسمبلی
loading...

ڈنڈا بردار پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعدادکوسندھ اسمبلی کے باہر تعینات کردی گئی ہے

کراچی: کراچی میں پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے 15 وکلا کو حراست میں لے لیاہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے سندھ اسمبلی کے باہراحتجاج کرنے والے وکلا کے خلاف آج کاررائی کی اور انہیں حراست میں لیا۔جبکہ ڈنڈا بردار پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعدادکوسندھ اسمبلی کے باہر تعینات کردیاگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے 47 سرکاری وکلا کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کیاتھا۔ان تمام افراد کو مجسٹریٹ کے حکم پر 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کردیا گیا تھا۔

رہا ہونے کے بعد مظاہرین نے دوبارہ سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر سرکاری وکلا کئی روز سے الاؤنس نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں