کراچی 7 سالہ بچی کی پرتشدد لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج، احتجاج کے دوران پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی

بچی کی لاش
loading...

بچی کی تشدد زدہ لاش منگھو پیر میں ایک کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کے ڈی این  اے کے سیمپل لے لیے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے گی۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کچرا کنڈی سے ایک 6 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی، جس کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بچی اورنگی ٹاؤن بلوچ پاڑہ کی رہائشی تھی، جو 15 اپریل کو گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔ پولیس کے مطابق بچی کے والد نے تھانہ اورنگی ٹاؤن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

تاہم گذشتہ روز بچی کی تشدد زدہ لاش منگھو پیر میں ایک کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کے ڈی این  اے کے سیمپل لے لیے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے گی۔

جبکہ دوسری جانب بچی کے لواحقین کی جانب سے کٹی پہاڑی پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بچی کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے میت کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج کرتے ہوئے کٹی پہاڑی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔  مظاہرئے کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں