ویرات کوہلی کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو ہے، ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوین براوو

کپتان ویرات کوہلی

جب ویرات کوہلی کو کھیلتے ہوئے دیکھتا ہوں تو کرکٹ کے کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھتا ہوں، براوو

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوین براوو نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دے دیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق براوو نے کہا کہ ویرات کوہلی نے میرے چھوٹے بھائی ڈیرن براوو کے ساتھ انڈر 19 کرکٹ کھیلی ہے،میں نے ہمیشہ اْس سے کوہلی کی تعریف کی۔

loading...

ایک تقریب میں براوو نے کہا کہ وہ یہ سب اس لئے نہیں کہہ رہے کہ وہ یہاں ہیں بلکہ حقیقت میں اپنے بھائی کے ساتھ کوہلی کی بیٹنگ اور کرکٹ سے متعلق بات کی ہے۔ویسٹ انڈین آل راؤنڈر نے کہا کہ میں جب ویرات کوہلی کو کھیلتے ہوئے دیکھتا ہوں تو کرکٹ کے کرسٹیانو رونالڈو کو دیکھتا ہوں۔ براوو نے ویرات کوہلی کی بیٹنگ صلاحیتوں کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ کرکٹ کے بارے میں کوہلی کا جنون دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں