بھارت ٗ اترپردیش میں 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل ٗملزم گرفتار

نواب شاہ،کم سن لڑکی، جنسی زیادتی

ایٹا:صوبہ اترپردیش میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ٗ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق صوبہ اترپردیش کے ضلع ایٹا میں 19 سالہ لڑکے نے 7 سال کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ایٹا کیعلاقے گلہ منڈی میں پیر کی رات بچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شریک تھی کہ اس دوران 19 سالہ سونو نامی نوجوان اہل خانہ سے نظر بچا کر بچی کو قریب ہی واقع زیر تعمیر عمارت میں لے گیا جہاں اس نے کمسن کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا

پولیس کا کہناہے کہ شادی کی تقریب کے دوران بچی کے اہل خانہ نے اسے گمشدہ پاکر تلاش شروع کی تو بچی کی لاش قریب ہی واقع زیر تعمیر عمارت سے ملی۔پولیس کے مطابق بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا جب کہ واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سرکاری اعدادو شمار کے مطابق بھارت میں ہر 15 منٹ میں ایک بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ 2016 میں بھارت میں زیادتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور 2015 کے مقابلے میں واقعات 82 فیصد بڑھے

واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی صوبے گجرات میں بھی 11 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں