ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اپنے اندر پوری تاریخ سموئے ہوئے ہے ٗنواز شریف

نواز شریف

افسوس ہے ہمارے ملک میں جمہور یت آج تک قدم نہیں جما سکی ٗیہاں چور ڈاکو بھی تاحیات نا اہل نہیں ہوتے ٗ کیا میرا جرم میرا نام محمد نوازشریف ہے ٗ سابق وزیر اعظم

میری نااہلی کو چھوڑیں مجھے عوام کی نااہلی کی فکر ہے ٗکوئی ہے جسے فکر ہو کہ پاکستان پر کیا گزر رہی ہے ٗسیاسی استحکام اور ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا ٗصرف 20 وزرا اعظم کا دور 38 برس ہے ٗ آمریتوں کا دور 32 برس ہے ٗکوئی ایک بھی منتخب وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری نہ کرسکا

ہماری عدلیہ مارشل لا کے سامنے کھڑی نہ ہوسکی، عدلیہ نے کبھی بھی وہ کردار ادا نہ کیا جو وہ سول حکومتوں کے دوران کرتی رہیں ٗ تمام آمروں کو آئین کی چھیر پھاڑ کی اجازت دے دی ٗصرف 20 وزرا اعظم کا دور 38 برس ہے ٗآمریتوں کا دور 32 برس ہے اورکوئی ایک بھی منتخب وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری نہ کرسکا ٗعوام کی پسند کے بجائے مطلب کے حکمران تلاش کرنا، اسے ووٹ کی توہین کہا جا سکتا ہے ٗووٹ کو عزت دو سیمینار سے خطاب

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں