مودی سے محبت کا اظہار کرکے نواز پی ٹی آئی کی مہم چلارہے ہیں،عمران خان

عمران خان

اتنے زیادہ لوگ ن لیگ سے آئیں گے کہ شاید پی ٹی آئی بھی انھیں نہ لے سکے،ٹوئٹ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ محبت دکھاکر سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی پارٹی کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں، وہ جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اتنے زیادہ لوگ ن لیگ سے آئیں گے کہ شاید پی ٹی آئی بھی انھیں نہ لے سکے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  13 ہزار خواتین کا تربیت کے لیے اندراج، ڈرائیونگ اسکول، سعودی عرب

اپنا تبصرہ بھیجیں