کیا شادی میں بارش ہوگی؟

میگھن مارکل

میگھن کی آمد، شہزادہ ہیری کی شیو اور ملکہ کی ٹوپی،شاہی شادی پر شرطیں لگ گئیں،دنیا کے ایک بڑے اسپورٹس گیمبلنگ ہاؤس سے وابستہ پیڈی پاور نے 13 شرطوں کی تجویز پیش کردی

لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل(ہفتہ کو) رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔ اس شاہی شادی کے خوب چرچے تو ہو ہی رہے ہیں، ساتھ ساتھ عجیب و غریب شرطیں لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے ایک بڑے اسپورٹس گیمبلنگ ہاؤس سے وابستہ پیڈی پاور نے 13 شرطوں کی تجویز پیش کی تاکہ سٹے باز اس میں حصہ لے سکیں۔ان شرطوں میں سے کچھ یہ ہیں کہ کہیں میگھن شادی کی تقریب میں لیٹ تو نہیں ہوجائیں گی؟شہزادہ ہیری شیو کریں گے یا نہیں؟کیا ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سبز ٹوپی پہنیں گی؟کیا میگھن مارکل کے ساتھی اداکار پیٹرک ایڈمز شادی میں شریک ہوں گے؟مرکزی ڈش کے طور پر کیا پیش کیا جائے گا؟کیا شادی میں بارش ہوگی؟ (جیسا کہ یہ بارشوں کا موسم ہے)جوڑے کا پہلا بچہ کس سال میں پیدا ہوگا اور اس کا نام کیا ہوگا؟ یہ اور اس جیسی کئی عجیب شرطیں شاہی شادی پر لگائی جارہی ہیں۔

دوسری طرف میگھن کے والد کی شادی میں شرکت کے بارے میں بھی متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں۔ رپورٹس کی معلومات کے مطابق سامنے آئی تھیں کہ میگھن کے والد تھومس مارکل نے ایک پاپارازی (فوٹوگرافر) کو شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی کچھ تصاویر فروخت کیں، جبکہ یہ بھی رپورٹس ہیں کہ دل کے دورے کے باعث وہ اپنی بیٹی کی شادی میں شریک نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں۔  فیفا ورلڈ کپ 2026، مراکش کا ووٹ کیلیے پاکستان سے رابطہ

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں