اداکارہ میرا کو نیویارک میں سیکرٹری کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

میرا

مجھے سیکرٹری کی بے حد ضرورت ہے جو میری عدم موجودگی میں مختلف پراجیکٹس کے معاہدے کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دے سکے

نیویارک:پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے سیکرٹری کی بے حد ضرورت ہے جو میری عدم موجودگی میں مختلف پراجیکٹس کے معاہدے کرنے کی ڈیوٹی سرانجام دے سکے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں اداکارہ میرا کا کہناتھا کہ میں نیویارک شفٹ ہوگئی ہوں لیکن میں پاکستان میں فلم ،ٹی وی او رماڈلنگ سے منسلک رہوں گی جب بھی کسی پراجیکٹ کی پیشکش ہوئی میں یہاں آکرکام کروں گی۔

اداکارہ میرا اکا ماہرہ خان کے کانزفلم فیسٹیول میں شرکت کے حوالے سے کہناتھا وہ مشہورمیک اپ برانڈکی ایمبیسیڈر بننے کی اہل نہیں ہیں۔سفارش کی بنیاد پرفلم فیسٹیول میں شرکت کرناکوئی بڑی بات نہیں ہے۔

فنکارکی اصل عزت اس وقت ہوتی ہے جب وہ اپنی فنی صلاحیتوں کے بل بوتے پرکوئی کارنامہ سرانجام دے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کھانا گھر پہنچانے والا روبوٹ منظرعام پر

اپنا تبصرہ بھیجیں