دھونی کی بیٹی کا ڈانس، ویڈیو منظرعام پر

ویسٹ انڈین

ویسٹ انڈین کرکٹر براؤو کے گانے پر دھونی کی بیٹی جھوم اٹھی

ممبئی: ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن براؤو کی خوبصورت آواز کے جادو نے مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی ’زیوا‘ کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ویسٹ انڈین کرکٹر کا معروف ترین گانا’ چیمپئن‘ ہے ،جو 2016ء میں منظر عام پر آیا تھا۔ جسے انٹرنیٹ پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، بیٹسمین سریش رائنا سمیت دیگر کرکٹرز کے بچوں نے ڈیرن براؤو کے گانے چمپئن پر جھوم اٹھے اور جم کر ڈانس کیا۔ مہندر سنگھ دھونی کی بیٹی زیوا کو ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا، گانے چیمپئن اور بچی کے ڈانس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔ اس ویڈیو کو چند دن قبل بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی ٹی آئی کی الیکشن مہم کا آفیشل گانا فرحان سعید گائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں