وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کرکے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا

وزیراعلی سندھ
loading...

کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی وزیراعلی ہاؤس خالی کر دیاہے۔

پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلی نے سرکاری مراعات کو وقت سے پہلے چھوڑ کر مثال قائم کی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے سی ایم ہاؤس خالی کرکے اپنے خاندان کو نجی رہائش گاہ منتقل کر دیا ہے اور ساتھ ہی پروٹوکول میں مزید کمی بھی کر دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مراد علی شاہ وزیراعلی سندھ کے طور پر سرکاری امور کی انجام دہی کے لئے وزیراعلی ہاؤس اور سندھ اسمبلی آتے ہیں اور کام ختم کرکے واپس چلے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ کے عہدے کی مدت 28مئی کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد نگراں سیٹ اپ قائم ہوگا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شرپسندوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہ ہوں گے، دوست محمد خان

اپنا تبصرہ بھیجیں