چند نام نہاد اداکارائیں بے بنیاد خبروں کے بل بوتے پر سپر سٹار بننے کی ناکام کوشش کررہی ہیں ‘زارا اکبر

اداکارائیں

لاہور:ٹی وی وتھیٹر کی نامور اداکارہ زارااکبر نے کہا ہے کہ چند نام نہاد اداکارائیں بے بنیاد خبروں کے بل بوتے پر تھیٹر کی سپر سٹار بننے کی ناکام کوشش کررہی ہیں ۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ایسی اداکاراؤں کی وجہ سے تھیٹر کا ماحول خرا ب ہوا اور تھیٹروں میں لڑائی جھگڑے روز کا
معمول بن گئے ہیں ،شائقین ڈرامہ ایسی فنکاراؤں کو مسترد کردیں تاکہ فن و فنکار کو زندہ رکھا جاسکے ۔
زارا اکبر نے کہا کہ دور حاضر میں کسی نئے فنکار کیلئے نام پیدا کرنا بہت مشکل ہے یہاں وہی کامیاب ہوگا جو اپنے کام سے عشق کی حدت تک لگاؤ پیدا کرے گا ۔ میری ذاتی رائے کہ تھیٹر کی تمام سینئر فنکارائیں تھیٹر کا جھومر ہیں ان کی ذات اور فن کو کوئی مات نہیں دے سکتا ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ بھی انصاف ہوگا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

اپنا تبصرہ بھیجیں