وفاقی حکومت اور وزارت پانی و بجلی کی نااہلی کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوباہو ا ہے ‘یاسمین راشد

وزارت

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشدکہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت پانی و بجلی کی نااہلی کی وجہ سے ملک اندھیروں میں ڈوباہو ا ہے

ملک میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ملک سے لوڈ شیڈ نگ کے خاتمے کے دعویدارو ں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، ماہ رمضان میں بھی عوام کو نہیں بخشا جارہا ، شہروں میں 10گھنٹے اور دیہاتوں میں 16گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی دعوے کیے تھے کہ ہم بجلی کا سر کلر ڈیڈختم کر دے گے لیکن اس میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے، وزارت پانی وبجلی نے تیل فراہم کر نے والی کمپنیو ں کو اربوں روپے کی رقم ادا نہیں کیے اور اگر تیل کی سپلائی بند ہوئی تو بجلی کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافے ہو سکتا ہے۔

loading...

انہوں نے کہا کہ غریب عوام توپہلے سے ہی بجلی وگیس سمیت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے کی سزا بھگت رہے ہیں ،مہنگائی نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں،رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ہی آٹا، گھی، چینی،دودھ ، مرغی سمیت دیگر ضروریات کی بنیادی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں صوبے میں حکومت اور انتظامہ نام کی کوئی چیز نہیں ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  حکومت توانائی شعبے کو جدید بنانے کیلئے ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے اقدامات کو یقینی بنائیگی،سرتاج عزیز

اپنا تبصرہ بھیجیں