سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے سر فخر سے بلند کر دیا: فیصل صالح

فیصل صالح

کراچی: صدر پی ایف ایف فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے فائنل میں رسائی کیساتھ سلور میڈل حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

اپنے پیغام میں فیصل صالح حیات نے کہا کہ مسلم ہینڈز کی سرپرستی اور کوچ عبدالرشید کی رہنمائی میں تشکیل پانیوالی پاکستان ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی، فائنل میں بھی ڈٹ کر ازبکستان کا مقابلہ کیا، نوعمر کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی محنت، مہارت اور حوصلہ قابل تحسین ہے، ماسکو میں ٹیم کی کارکردگی پاکستان فٹبال کے روشن مستقبل کی نوید ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ثابت کردیا کہ وسائل کی کمی کے باوجود ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، مواقع ملیں تو دنیا پر اپنی دھاک بٹھاسکتے ہیں۔

فیصل صالح حیات نے کہا کہ فیفا کی جانب سے رکنیت بحال کیے جانے کے بعد پی ایف ایف پاکستان میں فٹبال کی سرگرمیاں بڑھانے کیلیے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے، معطلی کے دوران ہونے والے نقصان کی فوری تلافی ممکن نہیں لیکن گراس روٹ سطح سے لے کر اوپر تک پورے سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ایف ایف کی پوری کوشش ہے کہ سڑکوں، گلیوں سے لیکر دور دراز کے علاقوں سے بھی نیا ٹیلنٹ تلاش کرکے اس کو نکھارنے کیلیے میدان اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سپین میں بیلوں کے آگے دوڑنے کا روائتی میلہ سج گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں