آئر ش کرکٹ ٹیم دورۂ پاکستان کیلئے بے قرار،دعوت کا انتظار

کرکٹ
loading...

لاہور:آئر لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں مکمل کرکٹ سیریز کھیلنے کے بے قرار ، بورڈ چیف ایگزیکٹیو کو پی سی بی کی جانب سے دعوت کا انتظار ہے۔

چیف ایگزیکٹو وارن ڈیو ٹروم نے پاکستان ٹیم بھیجنے کی حامی بھرلی ہے،ٹیم دورے میں ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ملاہائیڈ میں اولین ٹیسٹ میچ کے بعد غیر ملکی میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے دعوت نامے سے ہی قبل نیم رضامندی ظاہر کردی ہے، انکا کہنا تھا کہ اگر ستاروں کی چال درست رہی تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم پاکستان سیریز کھیلنے نہ جائیں۔ ہمارا بورڈ دورہ پاکستان کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، تاہم تمام آئرش سٹارز سے مشاورت کی جائیگی، اور اگر وہ تیار ہوئے تو پاکستان جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی سے ٹیسٹ میچ کے دوران غیر رسمی گفتگو ہوئی ہے، انہوں نے آفیشل طور پر دعوت ابھی تک نہیں دی مگرہم نے ان کو واضح کہہ دیا ہے کہ جس وقت وہ سکیورٹی معاملات کلیئر دیکھیں، تو ہمیں دعوت دیں ،ہم ضرور کھیلنے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 ء میں آئرلینڈ ٹیم کو پاکستان کے دورے کیلئے پلان بنالیا ہے۔ یاد رہے کہ آئرلینڈ نے 2014ء میں بھی پاکستان آنے کی حامی بھر لی تھی لیکن کراچی ایئرپورٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی وجہ سے اپنا ارادہ بدل لیا، مئی 2015ء میں زمبابوے کی ٹیم ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوئی جسکے بعد امن وامان کی بہتر صورتحال میں پی ایس ایل میچز، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی کے بعد پی سی بی نے اب آئرلینڈ کو بلاکر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مزید پیش رفت کرنے پر نگاہیں مرکوز کرلی ہیں۔

مزید پڑھیں۔  رنویر سنگھ نے چارلی چیپلن کے کردار میں مداحوں کے دل جیت لیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں