عمران خان کی زیر صدارت ٗفاٹا کےخیبرپختونخوا میں مکمل انضمام کیلئے آئینی ترمیم کی فوری منظوری کا مطالبہ

Imran-Khan-aajkalpk

فاٹا اصلاحات اور خیبرپختونخوامیں فاٹاکاانضمام تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے ٗتحریک انصاف مجوزہ آئینی ترمیم میں اصلاح تجویز کرے گی ٗ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان نے کی ۔ اجلاس کے دور ان فاٹا کے خیبرپختونخوا میں مکمل انضمام کیلئے آئینی ترمیم کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا گیا ۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاٹا اصلاحات اور خیبرپختونخوامیں فاٹاکاانضمام تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے، وفاقی حکومت نے اپنے سیاسی حریفوں کو خوش کرنے کے لئے فاٹا کے انضمام کے عمل کو تعطل کا شکار کیا۔ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے 2016 میں فاٹا کے پختونخوا میں انضمام کی تجویز دی ٗترجمان نے کہاکہ تحریک انصاف کی تجویز پر عملدرآمد کرتے ہوئے فاتح کو پختونخوا کا حصہ بنا دیا جاتا تو ملک آج مستحکم ہوتا۔ ترجمان نے کہا کہ آج فاٹا میں بہت بڑے سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

loading...

ترجمان کے مطابق پختون عوام نے جو نقصان اٹھایا اس کی بڑی ذمہ داری نواز شریف، فضل الرحمن اور محمود اچکزئی جیسے لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔ جاری بیان کے مطابق فاٹا کے پختونخوا میں انضمام کے عمل میں ہونے والے تاخیر سے فاٹا کے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے ٗتحریک انصاف مجوزہ آئینی ترمیم میں اصلاح تجویز کرے گی۔ ترجمان نے کہاکہ تحریک انصاف فاٹا کے پختونخوا میں مکمل انضمام کا مطالبہ کرے گی ٗترجمان نے کہاکہ فاٹا کے پختونخوا میں انضمام ہی سے قبائلی عوام انتظامی اور معاشی طور پر بااختیار ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ آئینی ترمیم فوری طور پر منظور کی جائے ٗ ترجمان نے کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری سے فاٹا کو پختہ فوری طور پر پختونخوا کا حصہ بنایا جائے۔

مزید پڑھیں۔  اب میرا نے ہالی وڈ کو بھی چیلنج کردیا، پریانکا چوپڑا حیران رہ گئی

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں