اسلام آباد نیو ائیر پورٹ سے بٹگرام جانے والی ویگن کو حادثہ ٗ پانچ افراد جاں بحق ٗ آٹھ سے زائد زخمی

صوبہ خیبرپختونخوا،صوابی،اسسٹنٹ کمشنر

جان بحق ہونے والوں میں 2مرد2خواتین اور1بچہ شامل  پولیس ذرائع کے مطابق ویگن میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد تھے جو اپنے عزیر و اقارب کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد نیو اسلام آباد نیوائیر پورٹ سے واپس اپنے علاقے بٹگرام آ رہے تھے

اسلام آباد  نیو ائیر پورٹ اسلام آباد سے بٹگرام جانے والی ویگن برہان انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹ جانے کے باعث المناک حادثے کاشکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 8سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔جان بحق ہونے والوں میں 2مرد2خواتین اور1بچہ شامل ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ویگن میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد تھے جو اپنے عزیر و اقارب کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد نیو اسلام آباد ائیر پورٹ سے واپس اپنے علاقے بٹگرام آ رہے تھے کہ برہان انٹر چینج کے قریب ویگن کا ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے روڈ پر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں جواد ولد گل خائستہ ، گل خائستہ ولد وزیر ، زر مراشہ بی بی زوجہ وزیر ، کاکائی بی بی زوجہ گل خائستہ اور روید موقع پر جان بحق ہو گئے

جبکہ زخمیوں میں بلقیس سحر گل، شازیہ سحر گل، جمشید گل خان ، سلمان خستہ گل ، صدام دوست محمد ، صاحب گل، بشیراکبر ،جمیل ، وسیم،اکلیم، زرشیر اور عبدالبصیر کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر حسن ابدال پہنچا دیا گیاوزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں جان بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو اچھی سے اچھی طبی سہولیات فراہم کریں ۔

مزید پڑھیں۔  سمندری طوفان البروٹو آج فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرائے گا،ہزاروں افرادکا انخلاء

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں