(ن) لیگ کے اراکین اسمبلی نااہل سے علیحدگی کا اعلان کر کے ریاست پاکستان سے تجدید عہد وفا کریں‘ طاہرالقادری

Tahir-ul-Qadri-aajkalpk
loading...

کرنل سہیل عابد جیسے سپوتوں کی قربانیوں سے ملک میں امن آیا،عوام دہشتگردوں کو شکست دینگے‘سربراہ عوامی تحریک کا اجلا س سے خطاب

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نااہل برادران بتائیں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 100 لوگوں کو گولیاں کس کے کہنے پر ماریں؟ کس کے کہنے پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کی ایف آئی آر درج نہ ہونے دی اور کس کے کہنے پر 31,30اگست 2014 ء کی رات اسلام آباد میں پرامن سیاسی کارکنوں پر بارود کی بارش کروائی؟،نواز شریف ایک قومی،اخلاقی، سیاسی مجرم ہیں۔ وہ گزشتہ روز سینئر رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی عہدیداروں اور کارکنوں کے پاس موقع ہے کہ وہ نااہل سے علیحدگی کا اعلان کر کے ریاست پاکستان سے تجدید عہد وفا کریں،سیاسی عہدے عارضی ہیں، ملک اور اداروں نے قائم رہنا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے بزرگ آج بھی زندہ ہیں اور آج بھی ان کی آنکھوں کے سامنے وطن عزیز کے لیے بہنے والا خون ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونیوالے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر افسوس ہے انہی جوانوں کی قربانیوں سے ملک میں امن آیا ہے ،قربانیاں دینے والے پاک فوج کے جوانوں پر فخر ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ایک نئی بلا انڈرائیڈ فون مارکیٹ میں : میز بلئڈ چار جی سمارٹ فون

اپنا تبصرہ بھیجیں