پاکستانی وبھارتی فنکاروں کی مسلمانوں کوماہ رمضان کی مبارکباد

رمضان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز ہوگیا ہے اس ماہ مقدس کے موقع پر پاکستانی و بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار وں نے تمام مسلمانوں کو ماہ مقدس کی مبارکباد دی ہے۔

دنیابھر میں موجود تمام مسلمان ماہ رمضان کا مقدس مہینہ نہایت عقیدت و  احترام سے مناتے ہیں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تمام مسلمانوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پرتمام مسلمانوں کورمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس ماہ مقدس میں ہم سب پر ابر رحمت نازل ہو۔

گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزاداہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا خداہم سب کو توفیق دے کہ ہم اس ماہ روزے پورے رکھیں، عبادت کریں اور دوسروں کی مدد کریں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ہم ن لیگ سے وزارت اعلیٰ بھی چھین لیں گے ، آصف زرداری

اپنا تبصرہ بھیجیں