موبائل فون پر پابندی ،دپیکا اور رنویر کی شادی کے اہم قوانین

دپیکا اور رنویر

بالی وڈ کی مشہور جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمان موبائل فون استعمال نہیں کر سکیں گے

ممبئی: بھارتی میڈیا کی معلومات کے مطابق دپیکا اور رنویر اپنی شادی کی تمام تقریب سوشل میڈیا سے دور رکھنا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دونوں کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دپیکا اور رنویر نے اپنی شادی کو ڈیسٹینیشن ویڈنگ قرار دیتے ہوئے اسے اٹلی میں منعقد کیا ہے جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔

دپیکا اور رنویر نے کہا ہے کہ یہ فیملی ایونٹ ہے جسے وہ پبلک نہیں کرنا چاہتے ہیں اسی لیے احتیاطی طور پر موبائل استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دونوں اداکار شادی کی ہر تقریب کے دوران پرائیوسی کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔

دپیکا اور رنویر کے مطابق جیسے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما یا سونم کپور اور آنند کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر دنیا بھر میں وائرل ہوئیں وہ ایسا پسند نہیں کرتے بلکہ کوشش یہی کی جا رہی ہے کہ تمام رسومات میں پرائیوسی کا خاص خیال رکھا جائے۔

البتہ اگر کسی کو تصاویر اور ویڈیوز چاہیے ہونگی تو اس کے لیے خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ شادی 20 نومبر کو ہوگی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آئندہ الیکشن میں عوام کی عدالت نواز شریف کو اہل بھی کرے گی اور انصاف بھی دلائے گی ٗ خواجہ آصف

اپنا تبصرہ بھیجیں