چین امریکی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے، پینٹاگون

بحری تنصیبات

امریکی وزارت دفاع  پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ چین بحرالکاہل میں امریکی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے بم اور میزائل حملہ کرنے کی تربیت حاصل کر رہا ہے

واشنگٹن:  بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی معلومات کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے مرکزی دفتر پینٹاگون نے اپنی سالانہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ چینی افواج امریکی اور اتحادی افواج کی تنصیبات پر بم اور میزائل حملے کی اپنی استعداد کو بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہیں اور ان کا ہدف بحرالکاہل میں موجود امریکی اور اتحادی فوج کی تنصیبات ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تین سال سے خصوصی تربیت حاصل کررہی ہے جب کہ بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اور آتشی مواد لے جانے والے میزائل بنا رہا ہے جس کے لیے چین نے دفاعی بجٹ کو 190ارب ڈالر تک کر دیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فیصلے کی گھڑی آگئی، پاکستان اقوام متحدہ میں امریکہ کیخلاف کیا کرنیوالا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں