بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت سن کر لوگ حیران رہ گئے

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا

ممبئی:بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی محبت کے چرچے تو گزشتہ چند ماہ سے جاری ہیں۔

ان دونوں نے حال ہی میں لندن میں خفیہ منگنی کرلی تھی۔اس سے قبل پریانکا چوپڑا کو ممبئی ایئرپورٹ پر سنگاپور واپسی کے وقت انگوٹھی چھپاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔گلو کارہ کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت سن کر لوگ حیران رہ گئے ۔ اداکارہ کی انگلی میں پہلی بار منگنی کی انگوٹھی دیکھی گئی ، جس متعلق اطلاعات ہیں کہ اس کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے۔بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے 15 اگست کو پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں، جس میں پگی چوپس کی انگلی میں انگوٹھی دیکھی جا سکتی ہے۔

اگرچہ روینہ ٹنڈی نے تصویر میں نظر آنے والی ہیروں سے جڑی اس انگوٹھی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم امریکی و بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انگوٹھی منگنی کی ہے۔ امریکی شوبز نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ پریانکا چوپڑا کی منگنی کی انگوٹھی کی ڈیزائن کو پرانا کہا جا رہا ہے، تاہم اس کی قیمت سن کر ہوش اڑ جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کو امریکی گلوکار کی جانب سے منگنی پر دی جانے والی ہیرے سے جڑی انگوٹھی کی قیمت کم سے کم 3 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 3 کروڑ روپے سے بھی زائد ہے۔

پریانکا چوپڑا کی انگوٹھی کی قیمت کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس کی بھارتی قیمت 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے، تاہم تاحال اس حوالے سے اداکارہ یا گلوکار نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔

مزید پڑھیں۔  ہاکی چیمپئنز ٹرافی ٗپاکستان نے ورلڈ نمبر 2 ارجنٹینا کو 1۔4 سے آؤٹ کلاس کردیا

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں