مکانات کی تعمیر کے لیے شہریوں سے آئندہ ماہ درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

عمران خان
loading...

کراچی : حکومت نے مکانات کی تعمیر کیلئے آئندہ ماہ شہریوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، درخواست گزاروں سے 3 سوالات پوچھے جائیں گے، شہر میں نجی شراکت سے80 بسیں چلائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے اس حوالے سے وزیر اعظم کی اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سستے مکانات کی تعمیر کیلئے آئندہ ماہ شہریوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، درخواست گزاروں سے3 سوالات پوچھےجائیں گے۔

پہلا یہ کہ مکان کس شہرمیں چاہیے؟ دوسرا، تنخواہ کتنی ہے اور تیسرا سوال کہ ادائیگی کتنے سال میں کرسکیں گے؟ ذرائع کے مطابق مکانات فکس معاوضے پر دیئے جائیں گے، ہاؤس فنانسنگ کی میعاد کم ازکم 20 سال رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم نے گرین لائن بس منصوبے کو6 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، گرین لائن بس منصوبہ کا بقیہ حصہ وفاقی حکومت مکمل کرے گی۔

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے پہلے مرحلے میں نجی شراکت سے80 بسیں چلائی جائیں گی، کنٹریکٹر معاہدہ ختم کرنے کےبعد  80 نئی بسیں فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

Spread the love
  • 2
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں