نواز شریف اڈیالہ جیل جاتے ہو ئے والدہ سے مل کر جذباتی ہو گئے

نوازشریف

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر جاتی امراسے اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہو گئے اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی والدہ سے الوداعی ملاقات کی اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

والدہ شمیم بی بی نے نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کو دعاﺅں میں رخصت کیا، اس موقع پر نواز شریف اپنی والدہ سے کہا کہ مشکل وقت ہے اپنا خیال رکھیے گا میں جلد آپ لوگوں کے درمیان ہوں گا۔ اس موقع پر سب کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔

انہوں نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر افراد کو ہدایت کی کہ ماں جی کا خاص خیال رکھنا ان کے علاج میں کوئی غفلت نہیں ہونی چاہئے ۔

Spread the love
  • 4
    Shares

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں