’مجرم عمران علی کو پھانسی معمولی سزا ہے‘:معصوم زینب کے والد

زینب قتل کیس

معصوم زینب کے والد محمد امین کا کہنا ہے کہ مجرم عمران علی کو پھانسی دینا معمولی سزا ہے،مجرم کو سرعام پھانسی کامطالبہ کیا تھا۔

loading...

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں زینب کے والد کا کہنا تھا کہ ہم نے مجرم کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا، اگر سرعام پھانسی نہیں دینی ہے تو اس قانون کو ہی ختم کردینا چاہیے،مجرم کو سرعام پھانسی دی جاتی تو نشان عبرت بنتا۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں محمد امین کا کہنا تھا کہ مجرم کے گھر والوں نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں