یوٹیوب (YouTube) سروس کچھ وقت کیلئے بند رہنے کے بعد بحال کر دی گئی.

YouTube

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیوب YouTube کی سروس کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال ہو گئی۔

دنیا بھر میں یوٹیوب سروس اچانک بند
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں یوٹیوب وڈیوز تک رسائی معطل ہو گئی تھی، یوٹیوب سروس اچانک بند ہونے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی، موبائل فون پر بھی یوٹیوب وڈیو چلانا ناممکن تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوٹیوب پر وڈیو سروس کی فراہمی امریکا،آسٹریلیا اور یورپ میں بھی متاثر رہی۔

YouTube

ٹیم یوٹیوب YouTube کا کہنا تھا کہ یوٹیوب ٹی وی اور یو ٹیوب میوزک تک رسائی میں ایشوز کا سامنا ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،زحمت کے لئے معذرت خواہ ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں