شہباز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

شہباز شریف

لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پی آئی اے کی پرواز سے آج اسلام آباد پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی دو رکنی ٹیم آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 652 سے لے کراسلام آباد جائے گی۔

پولیس اور نیب راولپنڈی کی ٹیمیں شہباز شریف کو ایئرپورٹ سے پارلیمنٹ تک لائیں گے، نیب ٹیم شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے سارجنٹ آرمز کے حوالے کرے گی اور قومی اسمبلی اجلاس کے بعد سارجنٹ ایٹ آرمز شہباز شریف کو نیب ٹیم کے حوالے کریں گے۔

شہباز شریف نیب حکام کی اجازت کے بغیرکسی سے نہیں مل سکیں گے۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد نیب ٹیم دوبارہ لاہور نیب آفس لے آئے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 30 اکتوبرتک توسیع کی تھی۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے رواں ماہ 5 اکتوبر کو شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں