‎ایف اے ٹی ایف کے نیب سے فالو اپ مذاکرات آج ہوں گے ‎

ایف اے ٹی ایف

اسلام آباد : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایشیا پیسیفک گروپ آج قومی احتساب بیورو (نیب) حکام سے فالو اپ مذاکرات کرے گا

جس کے دوران منی لانڈرنگ اور عالمی تعاون سے متعلق سرگرمیوں پر بات چیت ہوگی۔ ایشیا پیسیفک گروپ کا وفد اسٹیٹ بینک اور وزارت خارجہ سے بھی آج دوبارہ مذاکرات کرے گا، جس میں ‎دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب اٹارنی جنرل سے ملاقات میں پراسیکیوشن سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔

ایف اے ٹی ایف کا ‎وفد پاکستان کی صوبائی عدلیہ کے نمائندوں سے بھی ملے گا جبکہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام سے بھی ملاقاتیں ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اس سے قبل 8 اکتوبر کو ایشیا پیسفک گروپ سے ہونے والے مذاکرات کے دوران پاکستان نے وفد کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے آگاہ  کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی ہدایات کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے تمام اقدامات کیے جاچکے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ پاکستانی حکام سے 19 اکتوبر تک مذاکرات کرنے کے بعد 21 اکتوبر کو اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو پیش کرے گا، جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

Spread the love
  • 1
    Share

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں