کپتان سرفراز احمد زخمی ہوگئے، سیریز سے باہر ہونے کا امکان

سرفراز احمد

ابوظہبی: کپتان سرفراز احمد ابوظہبی کے دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر مچل اسٹارک کی گیند لگنے سے زخمی ہوئے جس سے سرفراز کی کلائی پر سوجن آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ابو ظہبی میں ہو نے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

loading...

گیند لگنے سے سرفراز احمد کی کلائی پر سوجن آگئی ہے، درد کے باوجود سرفراز نے اس وقت کھیل جاری رکھا اور وکٹ کیپنگ کرتے ہو ئے ایک کیچ بھی لیا۔

تاہم اب امکان ہے کہ ان کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کر یں گے اور اسد شفیق کپتانی کر یں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں