صحافی کی گمشدگی، امریکی وزیر خارجہ کی شاہ سلمان سے ملاقات

شاہ سلمان

ریاض: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی جس میں سعودی امریکی تعلقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ ریاض پہنچے جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی جس میں سعودی امریکی تعلقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات ریاض کے شاہی محل قصر الیمامہ میں ہوئی۔ ملاقات میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود، امریکہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور امریکی وزیر خارجہ کے سیاسی امور کے نائب ڈیوڈ ہل بھی موجود تھے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے صحافی جمال خشوگی کے لاپتہ ہونے کی مفصل، شفاف اور بروقت تفتیش کی حمایت کے اظہار پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

loading...

امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ترکی پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

شاہ سلمان نے کہا ہے کہ لاپتہ صحافی جمال خشوگی کے ساتھ کیا ہوا کچھ نہیں پتہ۔ ٹرمپ نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے استنبول میں لاپتا ہونے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعاون کو سراہا تھا۔

یاد رہے کہ جمال خشوگی امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس ہیں اور وہ دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں