پاکستانی گلوکار فخر عالم دنیا کا سفر کرتے ہوئے کراچی پہنچ گئے

فخر عالم

کراچی: پاکستانی اداکارو گلوکار فخرعالم دنیا کا سفرکرتے ہوئے کراچی پہنچ گئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اولڈ ٹرمینل پر ان کا استقبال کیا۔

فخر عالم کے استقبال کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فخرعالم کو پورے پاکستان کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک ایسا کام کر رہے ہیں جس سے زندگی کوخطرہ ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمیں فخرعالم پر فخر ہے،انہوں نے پاکستان کی تاریخ کا انوکھا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میںفخر عالم نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وطن کی فضا میں آیا تو عجیب سا جذبہ تھا، میرا کا یہ سفر پاکستان کے لوگوں کے نام  ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی قوانین کی وجہ سے صرف جو شوابریکن اورکرٹ روئے نے ساتھ دیا۔ ان دونوں کی معاونت کے بغیر سفر ممکن نہیں تھا۔ کراچی فخر عالم کی بارہویں منزل ہے، یہاں سے وہ لاہور اور پھر اسلام آباد سے ہوتے ہوئے آگے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار و گلوکار فخرعالم 10 اکتوبر کو اپنا بچپن کا خواب پورا کرنے کے لیے امریکی ریاست فلوریڈا سے سفرپر نکلے تھے، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کیا تھا۔

فخرعالم 28 دنوں میں دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہوں گے جبکہ ان کا خواب بھی یہ ہی تھا کہ وہ پہلے پاکستانی کہلائیں جو اکیلے جہاز اڑا کر پوری دنیا کا سفر کرے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں