قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس : پی ٹی آئی اور نیب کا چولی دامن کا ساتھ ہے، شہباز شریف

شہباز شریف
loading...

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’ پہلا موقع ہے کہ منتخب رہنما کو بھونڈے طریقے اور فراڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ،

پی ٹی آئی اور نیب کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مرضی کے دھاندلی زدہ نتائج حاصل کرنے کی کوششیں کی گئیں،چیئرمین نیب نے میری گرفتاری کے احکامات پانچ یا چھ جولائی کو ہی دے دیئے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں گرفتار قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے جس کا مطالبہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سامنے آیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ شاید تاریخ کا جبر ہے یا تاریخ رقم کی جا رہی ہے ۔

میں یہاں مقدمے کے میرٹ یا فیکٹس پر بات نہیں کروں گا بلکہ تحریک انصاف اور نیب کے ناپاک الائنس پر بات کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دھاندلی کی پیداوار وزیراعظم ہیں، تیرہ مئی کو ہمارے خلاف دہشت گردی کے مقدمے قائم کیے گئے، مسلم لیگ کے رہنماؤں کو نیب کےعقوبت خانوں میں پہنچایا گیا۔،

شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف جیل کی ہوا کھائے گا، چیئرمین نیب نے میرے گرفتاری کے آرڈر پانچ اور چھ جولائی کےدرمیان تیار کر لیے تھے، نیب نے ضمنی انتخاب سے پہلے موخر فیصلے پرعمل درآمد کیا۔

قائدِ حزب اختلاف نے کہا کہ عمران خان کی چھوڑی ہوئی سیٹیں ہم نے جیتیں،ثابت ہوگیا کہ الیکشن دھاندلی زدہ تھا، یا تو عام انتخابات کا نتیجہ غلط تھا یا ضمنی انتخاب کے نتائج غلط ہیں۔

اپوزیشن کےارکان کو نیب نے نشانے پررکھا ہوا ہے،ایسا کبھی نہیں ہوا کہ دو ماہ میں اتنی بڑی تبدیلی آجائے،ضمنی انتخاب سچا تھا یا عام انتخابات جعلی تھے،اس جھوٹ کے پلندے سے اس نظام کو خطرہ پہنچ سکتا ہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں