سمندر پار پاکستانیوں کے ایک ووٹ کے لیے قومی خزانے سے 15 ہزار روپےخرچ ہوئے

سمندر پار پاکستانی
loading...

ملک بھر میں منعقدہ ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں نے پہلی مرتبہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور کاسٹ ہونے والا ہر ووٹ قومی خزانے کو 15 ہزار روپے کا پڑا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ ووٹنگ نظام کے تحت ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کے عمل میں 9 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ووٹنگ سوفٹ ویئر پر سب سے زیادہ خرچہ ہوا، دیگر عمل میں اخراجات برائے نام تھے۔

الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے کہا کہ 7 ہزار 3 سو 64 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 6 ہزار 2 سو 33 نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ایک ووٹ کا خرچ 15 ہزار روپے تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں