گوبھی کھانے سے آپ کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں

گوبھی

لندن: سبزیوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اور ہرے پتوں والی سبزیوں میں آئے دن نئے طبی خواص دریافت ہوتے رہتے ہیں۔

گوبھی، شاخ گوبھی (بروکولی) اور کرم کلاں کی ایک قسم کیل آنتوں کے سرطان کو لاحق نہیں ہونے دیتیں۔

لندن میں واقع فرانسِس کرِک انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ سبزیاں ہضم ہوتے وقت جسم میں سرطان دور کرنے والے اجزا خارج کرتی ہیں اور اسی لیے یہ سبزیاں اپنے اندر حیرت انگیز خواص رکھتی ہیں۔

اس کی آزمائش کے لیے گوبھی، کیل اور بروکولی کے اجزا کو تجربہ گاہوں میں آنتوں کے خلیات اور چوہوں پر آزمایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنتوں کی اندرونی دیواروں کے خلیات ہمارے جلد کے خلیات کے طرح تیزی سے جھڑتے اور پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ اگر اس عمل میں گڑبڑ ہوجائے تو کینسر کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔

گوبھی

ماہرین نے اپنے تجربات کے دوران ان سبزیوں میں پائے جانے والے خاص کیمیائی مادے انڈول تھری کاربینول کو آزمایا، یہ کیمیائی مادہ آنتوں میں جاکر اسٹیم سیلز کو بدلتا ہے۔

آنتوں کے نئے استر بناتے وقت سوزش کو روکتا ہے اور امنیاتی خلیات کو طاقت دیتا ہے۔ تجربات کے دوران مشاہدہ کیا کہ اس کیمیکل کی وجہ سے آنتوں کے کینسر کے قریب پہنچ جانے والے چوہے بھی بیماری سے محفوظ رہے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں