دہری شہریت کیس: مسلم لیگ ن کے 2 سینیٹرز نااہل قرار

لیگی سینیٹرز
loading...

سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے 2 سینیٹرز کو نااہل قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دہری شہریت کیس سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی خالی نشتوں پر الیکشن کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے سینیٹر نزہت صادق کے شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرانے کا بھی حکم دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے دستاویزات کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی لہذا تصدیقی رپورٹ آنے پر مزید سماعت ہوگی۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں