منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

مردے کے نام پر اکاؤنٹ

وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے۔

loading...

ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کے دفاتر تمام ایئرپورٹس اور صوبوں میں بنائے جائیں گے جس کے سربراہ وفاقی سیکرٹری داخلہ ہوں گے جب کہ صوبائی سطح پر چیف سیکرٹریز ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس میں تمام حساس اداروں، نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے کے حکام شامل ہوں گے تاہم منی لانڈرنگ سے متعلق ٹاسک فورس کے قیام کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں