عالمی فٹبال کپ 2022: ایران نے ٹیموں کی رہائش کا انتظام کرنے کی آفر کردی

عالمی فٹبال کپ
loading...

تہران : قطر میں کھیلے جانے والے آئندہ فٹبال عالمی کپ 2022 کے دوران مہمان ٹیموں کی رہائش کا انتظام پڑوسی ممالک میں کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ان ٹیموں کی رہائش کن ممالک میں ہو سکتی ہے؟فٹبال عالمی کپ 2022 کی میزبانی کے فرائض خلیجی ملک قطر ادا کرے گا۔ اس عالمی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایران کے جانب سے قطر کو مہمان ٹیموں کی رہائش کی پیشکش کی گئی ہے۔

عالمی کپ قطر کے چیف آرگنائزر حسن التھوادی نے اس پیشکش پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ فٹبال کے اس عالمی مقابلے کے دوران قطر کو متعدد ممالک کی جانب سے ٹیموں کی رہائش اور میزبانی سے متعلق پیشکش موصول ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ’’یہ انتظامی مرحلے کا حصہ ہے لیکن اس بارے میں حتمی فیصلہ فیفا کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔‘‘حسن التھوادی کے مطابق ’’ابھی تک ایران کی پیشکش پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور یہ معاملہ زیر بحث ہے۔‘‘

واضح رہے امریکہ کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے ذریعے دباؤ بڑھا کر تہران حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

لہٰذا قطر کی جانب سے ایران کی اس پیشکش کو قبول کرنے سے خلیجی خطے میں ایک نیا تنازعہ بھی کھڑا ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دوسری جانب سن 2017 سے سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

قطر کے ماضی کے اِن قریبی اتحادی ممالک نے اس پر ایران کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے اور انتہاپسندوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں